کراچی میں ایڈیشنل ایس ایچ او کو شہید کرنے والے گینگ کی شناخت ہوگئی

  کراچی میں ایڈیشنل ایس ایچ او کو شہید کرنے والے گینگ کی شناخت ہوگئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں گذشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان کو شہید کرنے والے گینگ کی شناخت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گروہ میں شامل افراد کی تعداد 4 ہے اور ان کے پاس واردات کے وقت ایس ایم جی بھی ہوتی ہے اور ملزمان قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کے حلیے میں ہوتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گینگ 2018 میں شارع فیصل، ڈیفنس،کورنگی اور جھیل پارک کے قریب وارداتیں کرچکا ہے، اس گینگ کی نشاندہی جیو نیوز نے 2018 میں  بھی کی تھی۔ملزمان منی ایکسچینج سے بھاری رقم لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹتے ہیں اور انہوں نے تمام وارداتوں میں منی ایکسچینج سے رقم نکلوانے والوں کو ہی نشانہ بنایا ہے۔

 شناخت

مزید :

صفحہ آخر -