بجلی تقسیم کار کمپنیوں‘صارفین کے درمیان تنازعات‘تصفیے کیلئے نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تشکیل 

 بجلی تقسیم کار کمپنیوں‘صارفین کے درمیان تنازعات‘تصفیے کیلئے نیپرا ایپلٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کے تصفیے کے لئے نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دیدیا گیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمان لودھی کو چیئرمین نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تعینات کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے جسٹس( ر)عبادالرحمان لودھی کو چیئرمین نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تعینات کرنے کی منظوری دیدی وفاقی کابینہ نے جسٹس(ر)عبادالرحمان لودھی کو چار سال کے لیے چیئرمین نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تعیناتی کی منظوری دی جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمان لودھی کا بطور چیئرمین نیپرا ایپلیٹ ٹربیونل تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہوگا  جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمان لودھی کو پہلا چیئرمین نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا چیئرمین ایپلیٹ ٹربیونل کے ماتحت ممبر فنانس اور ممبر الیکٹریکل کام کرینگے نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کا قانون 2018 میں بنایا گیا تھا جو دو سال بعد اب فعال ہو رہا ہے  نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کے ذریعے پہلی مرتبہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کے فیصلے ہوں گے نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کا دائرہ اختیار پنجاب سمیت ملک بھر تک محیط ہوگا۔
ٹربیونل تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -