حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی،سراج الحق 

    حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی،سراج الحق 

  

لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بیماروں کو علاج کے بغیر مرنے کے لیے چھوڑ دینے کے مترادف ہے۔ حکومت ڈرگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کرانہیں فا قوں مارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بجلی، گیس کے بلوں، تیل اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے۔ معاشی ترقی کے دعویدارو ں نے معیشت تباہ کردی ہے۔ ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے اور ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہاہے مگر حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی تسلیم کر نے کو تیار نہیں۔ نیب کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں۔ اس پر عدالت عظمیٰ کی گواہی کافی ہے۔ حقیقی احتساب جماعت اسلامی کر ے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمر باغ میں معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے 26 ماہ ناکامی و نامرادی اور عوام کی پریشانیوں میں اضافے کی طویل داستان ہیں۔ حکومت اپنے ہر وعدے اور دعوے کو بھول چکی ہے۔ اب تک حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔ معیشت کو سدھارنے کے خواب دکھانے والوں نے معیشت کو بگاڑ نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -