ننھی مروہ بد اخلاقی اور قتل کیس  سے ملزم نواز کا نام خارج

ننھی مروہ بد اخلاقی اور قتل کیس  سے ملزم نواز کا نام خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ننھی مروہ بد اخلاقی اور قتل کیس سے ملزم نواز کا نام خارج کردیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ننھی مروہ بد اخلاقی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدم شواہد کے بنا پر ملزم نواز کا نام مقدمے سے خارج کردیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم نواز کے خلاف شواہد نہیں ملے۔عدالت نے ملزمان فیض عرف فیصوں اور عبداللہ اور کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزمان عبد اللہ اور فیض اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرچکے ہیں۔مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس نے جدید طریقے سے تفتیش کی ہے۔ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔ ملزم نواز کا نام مقدمے سے خارج پر اعتراض نہیں۔ مقتول بچی کے والد نے کہاکہ ایسے ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔
ننھی مروہ 

مزید :

صفحہ آخر -