آئی ایم ایف قرضہ کی تیسری قسط، بجلی، گیس یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈیز ختم کرنے سے مشروط

آئی ایم ایف قرضہ کی تیسری قسط، بجلی، گیس یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈیز ختم کرنے ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) آئی ایم ایف نے قرض پروگرام جاری رکھنے کیلئے پاکستان پر ایک اور کڑی شرط عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس سمیت یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی ختم کی جائے۔تفصیلات کے مطابق قرض پروگرام جار ی رکھنے اورتیسری قسط دینے کے عوض آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس سمیت یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے سبسڈی ختم کرنے کے مطالبے پر مبنی مزید کڑی شرائط رکھ دیں، پا کستا ن اور آئی ایم ایف کے درمیان معطل شدہ پروگرام کی بحالی کیلئے ویڈیولنک کے ذریعے اقتصادی جائزہ کے حوالے سے جاری مذا کرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا جبکہ و ز ا رت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات ابھی جاری ہیں، فریقین و ر چوئل مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں اور دوسرے جائزہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف کیساتھ قرضے کا پروگرام بھی بحال ہوجائے گا اور رکی ہوئی قسط بھی جاری ہوجائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈیز کے خاتمے کی آئی ایم ایف کی شرط کوئی نئی بات نہیں، حکومت پہلے سے غیر ضروری سبسڈیز کے خاتمے پر کام کررہی ہے اور صرف مستحق لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے بہت سا کام کیا گیا ہے۔ذرا ئع نے بتایا کہ بجلی اور گیس سمیت یوٹیلیٹی سٹورز سمیت دیگر مد میں دی جانیوالی غیر ضروری سبسڈیز ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کے مطالبات پر غور کیلئے وزارت خزانہ میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کی سر براہی میں خصوصی سیل غیرضروری سبسڈیز کے خاتمے کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گا اور معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے بھی تجاویز دے گا، جس کے تناظر میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ حکو مت نے رواں سال مختلف شعبو ں کیلئے 209 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے۔جس کے مطابق توانائی کے شعبے کیلئے 150 ارب رو پے، یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 3 ارب، سستی گندم کیلئے 13 ارب جبکہ میٹرو بس سروس کیلئے 2 ارب روپے کی سبسڈیز رکھی گئی ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پرا جیکٹ کیلئے بھی 30 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کیلئے منظور آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے حکومت کو اب تک صرف 1 ارب 44 کروڑ ڈالر ہی مل سکے ہیں۔

آئی ایم ایف شرائط

مزید :

صفحہ اول -