ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کا جوان شہید 

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کا جوان شہید 

  

 کھوئی رٹہ،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا 34سالہ جوان نائیک دلفراز شہید ہوگیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے چیک پوسٹ کو تباہ کر دیاجبکہ بھارتی فورسز بھاری جانی ومالی نقصان بھی پہنچا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ایل او سی کے کوٹ کوئیراسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا 34سالہ جوان نائیک دلفراز جن کا تعلق مظفرآباد کے گاؤں پنجکوٹ سے تھا،جام شہادت نوش کر گیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں دشمن کو شدید جانی ومالی نقصان ہوا۔قبل ازیں لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے علاقہ مقیم گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔بھارتی فوج نے بلاشتعال فائرنگ و گولہ باری کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقے کس جمیری،چھری نکہ میں کی تھی۔  

بھارتی گولہ باری 

مزید :

صفحہ اول -