کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں 

  کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار  نے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی نے جنگ کا ماحول بنا رکھا ہے کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  2014کے بعد سے بھارت ایل او سی پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیئے اس تنازع کو فوری حل کرائے۔انہوں  نے کہا کہ عالمی میڈیا کو گاہے بگاہے ایل او سی کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ دنیا کو صورتحال کا بخوبی اندازہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر 

مزید :

صفحہ اول -