توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کے اثاثوں کی چھان بین کا دائرہ کاروسیع

  توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کے اثاثوں کی چھان بین کا دائرہ کاروسیع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد مسلم لیگ ن، سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضا فہ ہو گیا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے اثاثوں کی چھان بین کیلئے دائرہ کار وسیع کر دیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نجی بینک سے سابق وزیر اعظم کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ایل ڈی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے نواز شریف کی لاہور میں 1550 کنال سے زائد اراضی کی دستاویز فراہم کی جائیں۔ نواز شریف کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر گاڑی، 2 ٹریکٹرز کا ریکا ر ڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے نجی بنک میں سابق وزیراعظم کے نام پر ملکی اور غیر ملکی اکاونٹس کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جائیگا۔ واضح رہے نیب احتساب عدالت کے احکامات کی روشنی میں توشہ خانہ ریفرنس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

نواز شریف اثاثے

مزید :

صفحہ اول -