ادویات کی قیمتوں میں اضافہ  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج  

  ادویات کی قیمتوں میں اضافہ  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج  

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے پہلے ہی جان بچانے والی اور دیگر ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہیں ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کی ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور معاشی حالات کی وجہ سے عوام پہلے مہنگائی سے پریشان ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ اول -