مہنگائی کی شرح میں 0.32فیصد اضافہ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 

  مہنگائی کی شرح میں 0.32فیصد اضافہ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کی  رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.32فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی شرح 8.86فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی،  انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 57 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ پیاز، مٹن، بیف، دہی، چاول، گڑ، آٹا، دال ماش اور انرجی سیور کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ زندہ مرغی، ایل پی جی گیس، دال مونگ جبکہ پھلوں میں کیلے اور سزبیوں میں لہسن کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مہنگائی 

مزید :

صفحہ اول -