کورونا سے مزید 566افراد متاثر، 7جاں بحق، وبا طلبہ میں پھیلانے پر 4سکول بند 

      کورونا سے مزید 566افراد متاثر، 7جاں بحق، وبا طلبہ میں پھیلانے پر 4سکول ...

  

 اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 98 ہزار 941، سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 588، بلوچستان میں 14 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 635، اسلام آباد میں 16 ہزار 367 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 2 ہزار 229، سندھ میں 2 ہزار 481، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولز کے مزید30بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ طلبا کی تعداد54ہوگئی جس کے بعد چار سکولز کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔ فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں بھی مزید تین طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈاکٹر تنویر اقبال کے مطابق مختلف سرکاری و نجی اسکولز کے 840بچوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے جن میں 12سکولز کے 54طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ بچوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ زیادہ کیس پائے جانے والے 4سکولز کوبند کردیا گیا۔ادھر فیصل آباد کے سرکاری اسکولوں کے مزید تین طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ طلبا کی تعداد 6ہو گئی جبکہ ایک ٹیچر بھی کورونا کا شکار ہو چکا ہے، تمام افراد کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

کورونا

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولاجارہاہے، پرائمری سکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا، امید ہے پرائمر ی تعلیمی ادارے بھی جلد کھل جائیں گے،اپوزیشن کی خواہشات تو بہت ہیں لیکن ان میں دم خم نہیں، نوازشریف کا ملکی اداروں پرتنقید کرنا افسوسناک ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی،عوام اس پر اعتمادنہیں کرتے،()ن لیگ کے قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کو ہدف تنقید بنارہے ہیں، مشرف کے زمانے میں ڈیل کرکے ملک چھوڑ گئے تھے، ہماری طرف سے کوئی معافی نہیں،ہم کرپشن پر کبھی معاف نہیں کریں گے،جلد نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ دیدیا جائیگا، این سی اے نے کرونا سے تحفظ کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں، تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ طلبہ اور اساتذہ کرام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے،۔ این سی اے کے دورہ کے موقع پر بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا این سی اے کی تاریخی اہمیت ہے اور یہ آرٹ کا بہترین انسٹی ٹیوٹ ہے۔ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اسے ماضی میں نظر انداز کیاگیا اور یونیورسٹی کا درجہ دینے کے حوالے سے ضروری قانون سازی میں سست روی اختیار کی گئی۔ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کرونا کا مقابلہ کیا، کورونا کے باوجود ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ لوگ وبا ء میں اضافے کی بات کررہے ہیں مگر ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا15جولائی کے بعد بھی امتحانات کی اجازت ہوگی، ابھی کوئی ایسے حالات نہیں کہ ہم امتحانات روک دیں، والدین، طلبہ اور اساتذہ حکومت سے تعاون اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

شفقت محمود

مزید :

صفحہ اول -