(ن) لیگی رہنماء طلال چودھری پر تشدد، ہڈیاں تو ڑ دیں، خاتو ن رکن اسمبلی کی سکیورٹی سخت 

(ن) لیگی رہنماء طلال چودھری پر تشدد، ہڈیاں تو ڑ دیں، خاتو ن رکن اسمبلی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور،فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،  نامہ نگار خصوصی)ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری پر مبینہ تشدد کے بعد میڈیا میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا جبکہ حکومت نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،طلال چوہدری لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کا ڈاکٹرز مسلسل طبی معائنہ کر رہے ہیں اور اب ان کے بازو کا درد بھی کم ہو رہا ہے جبکہ ان کی صحت بھی بہتر ہے،طلال چوہدری کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔دوسری طرف طلال چوہدری نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تنظیم سازی کے بہانے بلا کر تشدد کیا گیاجس سے میرا بازو ٹوٹ گیااور میرا موبائل فون بھی چھین لیا گیا،ان کے موبائل فون چیک کیے جائیں۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ہے،بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔واقعہ سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا۔میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کیا جائے،ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں یا رنجشیں پیدا ہوتی ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ طلال چودھری تنظیم سازی کے لیے نہیں خاتون کو ہراساں کرنے گئے تھے۔خاتون نے ون فائیو پر بتایا کہ کچھ مشکوک لوگ موجود ہیں، پولیس موقع پر پہنچی تو طلال چوہدری کی پٹائی ہو چکی تھی۔طلال چوہدری کہتے ہیں کہ وہ تنظیم سازی کے لئے گئے تھے۔رات کے تین بجے کون سی تنظیم سازی ہوتی ہے؟۔چیزیں عیاں ہیں کہ انہوں نے خاتون کو ہراساں کیا جس پر انکی پٹائی ہوئی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے خاتون ایم این اے کو مقدمہ درج نہ کرانے کا کہا ہے،کسی خاتون کو ہراساں کریں گے تو فیملی ردِ عمل دے گی۔طلال چوہدری کون ہوتے ہیں رات کے تین بجے کسی کے گھر میں گھسیں؟۔افسوسناک بات ہے کہ مریم صفدر کیس خراب کر رہی ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن معاملے کو دیکھ رہے ہیں،طلال چوہدری کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔سی پی او فیصل آباد پولیس افسر ہیں طلال چوہدری کے ترجمان نہیں۔معاملے پر پولیس حکام سے بات ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ معاملہ بالکل درست ہے، طلال چوہدری تنظیم سازی نہیں،خاتون کو ہراساں کرنے گئے تھے۔ واضح رہے کہ 23ستمبر کو فواد چوہدری پر کینال روڈ پر مبینہ تشدد کیا گیا جس کے بعد طلال چوہدری کے لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے ساتھ افیئر کی بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے گھر پر سکیورٹی بڑھا دی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے  جبکہ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی فریق نے مقدمے کی درخواست نہیں دی۔طلال چوہدری پر تشدد کے بعد جائے وقوعہ کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلال چوہدری پولیس اہلکاروں کو خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتارہے ہیں اور یہ الزام بھی لگا رہے ہیں کہ ان کا موبائل فون چھین لیا گیا ہے جبکہ طلال چوہدری نے اپنے بائیں بازو پر تیل ملا ہوا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے جب طلال چوہدری کا موقف لینے کی کوشش کی تو ابھی انہوں نے بولنا شروع ہی کیا تھا کہ ان کے قریبی شخص نے کیمرہ بند کرادیا۔
طلال چوہدری 

مزید :

صفحہ اول -