نجی سکولز کا کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کے بچوں کی فیس معاف کرنے کا اعلان

نجی سکولز کا کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کے بچوں کی فیس معاف کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونیوالوں کے بچوں کی فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی پریس کلب میں آل پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ، پیک پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سندھ اور آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں انہوں نے کہا صوبہ سندھ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی باہمی مشاورت اور معاونت سے تعلیمی ادارے کھولے جانے کیلئے جو موڈ یفا ئیڈ  SOPs جاری کئے گئے ہیں وہ تمام تعلیمی اداروں کو اس تاکید کیساتھ بھیجے گئے ہیں ان SOPs پر انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کیساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔ تمام بچے گھر سے ماسک پہن کرآئیں گے، سکولز کا تمام سٹاف بھی تمام وقت ماسک پہنے گا، بچوں کے داخلے کے وقت ٹیمپریچر چیک اور ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائے گا، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے سکولز بچوں کو شفٹ میں یا متبادل دنوں میں بلائیں گے۔
فیس معاف

مزید :

صفحہ اول -