اداروں سے مزاحمت نہیں مشاورت چاہتے ہیں حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے، (ن) لیگ، پیپلز پارٹی استعفوں کے لیے تیا ر: شہباز شریف

      اداروں سے مزاحمت نہیں مشاورت چاہتے ہیں حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔بہت ہوگیا حکومت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے، اب وقت آ گیا ہے حکومت کو بے نقاب کیاجائے۔سینئر صحافیوں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے انکاکہنا تھا آج تک مفاہمت سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، عوام کی خدمت سے سیاسی جماعتوں کی عزت بڑھے گی۔ نظام تب طاقتورہوگاجب سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کریں گی۔ ہزاروں آرٹیکل 6 لے آئیں عوامی خدمت کرنے تک نظام مضبوط نہیں ہو گا۔انکا کہنا تھا ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی میرے مقدمات کی اس مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔ ہمیں اپنی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، میر ے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو،انہوں نے اداروں کو اپنی حدود میں رہنے کی تلقین کی، نہ ہی ہم تصادم کے قائل ہیں، مستقبل کیلئے اپنی تجاویز دی ہیں، جن پر غور کرنا چاہیے، مفاہمت ان کا نظریہ ہے مگر مفاہمت سے کبھی کوئی فائدہ نہیں لیا۔قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف کا مزید کہنا تھا حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے، عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں، اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد ہوگا۔ان کا کہنا تھا سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن بزرگ سیاستدان ہیں اسلئے اپوزیشن اتحاد کی انہیں قیادت سونپی، بہت ہوگیا حکو مت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے، اب وقت آ گیا ہے حکومت کو بے نقاب کیاجائے، ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی، نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی با ت نہیں کی۔ریاستی اداروں سے میرا رابطہ اس وقت سے ہے جب سے سیاست میں ہوں۔ خود کو اے پی سی کے فیصلے کا پابند سمجھتے ہیں۔ مجھ سے اسلئے پریشان ہیں کہ میں سیاسی مفا ہمت کا داعی ہوں، آرمی چیف سے سیاسی لیڈر شپ کی ملاقات کی خاص سٹریٹجک اہمیت تھی، اس میں وزیر اعظم کا نہ ہونا کیا ثابت کرتا ہے۔ عوام کی بھرپور تائید اور حمایت ہی مار و ا ئے آئین کا راستہ روک سکتی ہے۔ گلگت بلتستان کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ، کشمیر پالیسی سے ہٹ کر نہیں ہونا چاہیے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا (ن) لیگ،پیپلزپارٹی دونوں تیار ہیں،جب وقت آیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ پارٹی رہنماؤں خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ کے ہمراہ سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو میں انکا یہ بھی کہنا تھا، تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے آئندہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے۔ الیکشن میں کسی بھی جانب سے مداخلت نہ ہو، اس ا یجنڈ ے کی تکمیل تک نئے الیکشن نہیں ہونے چاہیں، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پارلیمان کے ذریعے تبدیل کی جائے۔ قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے،کبھی تنخواہ نہیں لی، بیرو ن ملک تمام دورے اپنے خرچ پر کیے، فوج سے بطور ادارہ 25سال سے رابطے میں ہیں، مشاورت اور مفاہمت سے ہی ملک آگے چل سکتا ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -