کراچی، وین میں آگ لگنے سے 13جاں بحق، 6افراد زخمی 

      کراچی، وین میں آگ لگنے سے 13جاں بحق، 6افراد زخمی 

  

 کراچی(آئی این پی)کراچی سپرہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13افراد کے جاں بحق، 6 افراد زخمی ہو گئے،حیدر آباد سے کراچی آنے والی ہائی ایس وین کو حادثہ ٹائی روڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیاجس کے نتیجے میں وین الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ نوری آباد کے قریب پیش آیا، وین میں 22مسافرموجود تھے جن میں سے 13افراد کے جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعدموٹروے پولیس کا عملہ  اور دیگر ریسکیو اداروں کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں کا آغاز کردیاگیا۔  زخمی ہونے والے  6مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وین 

مزید :

صفحہ اول -