مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس،اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی‘ذرائع 

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس،اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر ...

  

لاہور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلا م (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقدہوا جس میں اے پی سی کے فیصلوں کے بعد اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں  شیخ رشید احمد کے اپوزیشن کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جے یو آئی (ف)کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا اورنواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں اکرم درانی، مولانا عبد الغفور حیدری اور دیگر اہم رہنما ء شریک ہوئے۔ اجلاس  میں جے یو پی کے سربراہ مولانا اویس نورانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

مولانا فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -