اداکارہ دیپکا پڈوکون، شردھا اور سار ہ خان سے منشیات سپلائی پر تفتیش

        اداکارہ دیپکا پڈوکون، شردھا اور سار ہ خان سے منشیات سپلائی پر تفتیش

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی سے منسلک منشیات سے متعلق تحقیقات میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، سارہ خان اور شردھا کپور کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون گزشتہ صبح ممبئی کے ایولین گیسٹ ہاؤس میں پوچھ گچھ کے لیے پہنچیں جہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم موجود تھی۔سشانت سنگھ کی خودکشی سے منسلک منشیات سے متعلق تحقیقات میں دپیکا پڈوکون کے علاوہ شردھا کپور اور سارہ علی خان سے بھی تفتیش کی گئی۔ سارہ علی خان اور شردھا کپور سے بیلارڈ اسٹیٹ میں موجود نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی۔قبل ازیں اداکارہ دپیکاپڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش سے جمعہ کے روز تفتیش کی گئی تھی جبکہ ان سے ہفتہ کے روز بھی یعنی دوسرے دن پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق دپیکا کی مینیجر کرشمہ پرکاش سے تفتیش کا دورانیہ 4 گھنٹے تھا جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اس واٹس ایپ گروپ کی ایڈمن تھیں جس پر منشیات کے لین دین کے حوالے سے معاملات طے کئے جاتے تھے۔ یہ انکشاف ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کی مینیجر جایا شاہ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تفتیش کے دوران کیا جس کی بنیاد پر ہی دپیکا پڈوکون مشتبہ افراد میں شامل ہوئی ہیں کیونکہ اداکارہ اور جایا شاہ اس گروپ کی ایڈمن تھیں۔این سی بی نے ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کے ساتھ کام کرنے والے دو فیشن ڈیزائنرز کو بھی طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔اس کے علاوہ سشانت کی سابق بزنس مینیجر شروتی مودی کو بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے طلب کیا تھا۔اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کی تحقیقات کے دوران دپیکا پڈوکون سمیت کئی بڑی اداکاراؤں کی واٹس ایپ چیٹ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ لگی ہیں جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دپیکا کی 2017 تک کی چیٹ سشانت سنگھ راجپوت کے سابق منیجر جیا ساہا سے حاصل کی گئیں اور کہا جا رہا ہے کہ جیا نے ان چیٹس کا بیک اپ بنا رکھا تھا۔

دپیکا

مزید :

صفحہ اول -