نوازشریف کی تقریر قومی مفاد کیخلاف قرار دینے پر جلیل شرقپوری کو نوٹس 

نوازشریف کی تقریر قومی مفاد کیخلاف قرار دینے پر جلیل شرقپوری کو نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن)نے میاں جلیل احمد شرقپوری کی رکنیت معطل کردی۔ بتایا گیا ہے کہ راناثنائاللہ کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری پنجاب اویس لغاری نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جس میں میاں جلیل احمد شرقپوری سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں اگر جلیل شرقپوری نے 7 روز میں جواب نہ دیا تو قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جواب نہ آنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن)الیکشن کمیشن میں سے رابطہ کرے گی۔مسلم لیگ(ن)الیکشن کمیشن سے میاں جلیل کو اسمبلی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس دائر کرے گی۔ قبل ازیں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کی حالیہ اے پی سی میں پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے۔ مجھ سمیت محب الوطن پاکستانیوں کی کثیر تعداد ایسے منفی موقف سے اعلان برات کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کی خاطر سرحدوں پر اپنا تن، من، دھن قربان کرنے پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج پر نواز شریف کی جانب سے سیاسی معاملات میں مداخلت کا بیان دشمن کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ ن لیگی قیادت نے اے پی سی کے فورم اور سوشل میڈیا کے ذریعے انڈیا اور مودی کی زبان بولی۔ ایسے ملک دشمن بیانات سے میرا اور دیگر کئی ن لیگی ارکانِ کا کوئی تعلق نہیں۔
رکنیت معطل 

مزید :

صفحہ اول -