وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو زرداری

وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو زرداری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات سے کوئی تعلق نہیں،شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے رابطے میں رہیں گے۔ہفتے کے روز جاری ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔شفاف الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے رابطہ  رکھے گی۔

 بلاول بھٹو زرداری

مزید :

صفحہ اول -