وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،شبلی فراز

  وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،شبلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور طر یقے سے دنیا کے سامنے اٹھایا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انکا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہیگا۔ وزیراعظم نے اقوام عالم کو باور کرایا کہ کشمیر یو ں کے حق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو بے نقاب کیا، اس کے علاو ہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے چوری کے پیسے کی واپسی کیلئے فریم ورک کیخلاف پختہ عزم کا واضح اظہار کیا اور کورونا وباء سمیت تمام اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -