کوروناوباء سے20 لاکھ اموات کاخدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

  کوروناوباء سے20 لاکھ اموات کاخدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

  

جنیوا(آئی این پی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے سبب مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی اقدامات کے ڈائریکٹر مائیکل راین نے کہا کہ کووڈ انیس کے باعث بیس لاکھ تک اموات کافی حد تک ناقابل تصور تو ہیں لیکن ناممکن نہیں۔ راین کے مطابق کووڈ انیس کی مہلک بیماری کیخلاف سخت اور بروقت اقدامات کیے جائیں، تو انسانی اموات کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ روکا جا سکتا ہے۔ یہ وائرس اب تک نو لاکھ چورسی ہزار انسانوں کی جان لے چکا ہے اور ڈبلیو ایچ او کو خدشہ ہے اگلے چند روز میں یہ تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر جائیگی۔

ڈبلیو ایچ او

مزید :

صفحہ اول -