ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر 2گروپوں میں تصادم، 4ملزمان گرفتار

  ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر 2گروپوں میں تصادم، 4ملزمان گرفتار

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر دو گروپوں کے درمیان تصادم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہیں بعد ازاں ان کے وکلا نے چھڑوا لیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلکیس میں ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی کی عدالت کے باہر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، بابر نامی شہری نے ملزم شکیل احمد وغیرہ کے خلاف تھانہ ساندہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ملزم شکیل احمد سمیت 4 ملزم عبوری ضمانت کیلئے عدالت آئے ہوئے تھے کہ کمرہ عدالت کے باہر مدعی اور ملزموں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی شور پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فریقین کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے چار ملزمان میں شکیل احمد، محمد عدیل، محمد رفاقت اور راشد محمود شامل ہیں  بعدازاں جھگڑا کرنیوالے مدعی مقدمہ اور ملزموں کے وکلاء نے اپنے موکلان کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا۔

تصادم 

مزید :

صفحہ اول -