وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب امت مسلمہ کے جذبات کا عکاس: فیاض چوہان 

  وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب امت مسلمہ کے جذبات کا عکاس: فیاض چوہان 

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستان اور امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نہایت جامع اور جاندار طریقے سے دنیا کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بات کی، انہوں نے کوویڈ 19، غربت، ماحولیاتی تبدیلیوں اور اسلاموفوبیا میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے پر امن حل پر بات کی، جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب کی طرح انہوں نے کشمیر میں بھارتی ریاستی غنڈہ گردی کو بے نقاب کیا، تاریخ گواہ ہے کہ 2016 میں شسما سواراج نے پوری دنیا کے سامنے ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا، اسوقت بھی نواز شریف نے تازہ تازہ گرفتار دہشتگرد کلبھوشن یادیو کا نام لینا گوارہ نہیں کیا۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ہر سطح پر پاکستان کے اندرونی و بیرونی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، نتیجتاً عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان تنہا رہ گیا، آج دنیا وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ 19 کے خلاف اور معاشی بحالی کی حکمت عملی کی معترف ہے، عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیڈر ہیں۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -