لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب 

 لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھوئی رٹہ (آئی این پی)لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری علاقہ مقیم گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے فائرنگ و گولہ باری سے تاحال کسی جانے مالی نقصان کی اطلاع نہیں پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقے کس جمیری،چھری نکہ میں بھارتی افواج کی سول آبادی پر گولہ باری اور فائرنگ علاقہ مقیم گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے معجزانہ طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں بھارتی افواج آئے روز ایل او سی پر فائرنگ و گولہ باری کر رہی ہے جس سے ایل او سی پر مقیم شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی نظام زندگی مفلوج ہو رہ گیا۔  
بھارتی گولہ باری 

مزید :

صفحہ اول -