سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی، 13افراد جاں بحق 

  سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی، 13افراد جاں بحق 

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے افسوسناک خبر آئی ہے جہاں سپر ہائی وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے13 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی آنے والی مسافر وین میں نوری آباد کے نزدیک اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ وین حیدر آباد سے واپس آ رہی تھی۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے نوری آباد ہسپتال روانہ کیا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جب کہ آگ لگنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

مزید :

صفحہ اول -