ویزہ چھٹی ختم ہونے کا امکان، ہزاروں پاکستانی مزدوروں کو 30ستمبر تک سعودی عرب پہنچنے کا ”حکم“ ٹکٹ نایاب
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سعودی حکومت نے کروناوائرس کی وجہ سے ویزہ کی چھٹی ختم ہونیوالے افراد کو30 ستمبرتک سعودی عرب آنے کی اجازت دیدی ہے‘ہزاروں مزدورواپسی کیلئے پریشان ہوگئے ٹکٹ ڈیڑھ لاکھ روپے تک پہنچ گیا‘ تفصیل کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنیوالے لاکھوں مزدور کام کررہے تھے جنوری فروری میں پاکستان آنیوالے افراد کی کروناوائرس کی وجہ سے فلائٹس بندہونے کی وجہ سے چھٹی ختم ہوگئی تھی اوروہ اب واپس نہ جاسکے تھے اب سعودی عرب نے30 ستمبر2020 تک کیلئے سعودی عرب واپس آنے کی اجازت دیدی ہے لیکن اس کے برعکس فلائٹس کی اوپن اجازت نہ دی ہے صرف پی آئی اے کوفلائٹس کی اجازت دی ہے دوسری طرف فلائٹس کی ٹکٹیں اوپن کرنے کی بجائے صرف پی آئی اے کے دفتر سے ہی ٹکٹیں جاری ہورہی ہیں جس سے لوگ تنگ ہورہے ہیں متاثرین کاکہناہے کہ اگرانہیں بروقت ٹکٹیں نہ مل سکیں توان کے ویزے ایکسپائر ہوجائیں گے اوروہ اپنی روزی روٹی کمانے کیلئے سعودی عرب نہیں جاسکیں گے۔
ٹکٹ