قتل سمیت سنگین مقدمات کی تفتیش میں تاخیر نہ کی جائے‘ وسیم خان سیال 

قتل سمیت سنگین مقدمات کی تفتیش میں تاخیر نہ کی جائے‘ وسیم خان سیال 

  

ملتان (وقا ئع نگار) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ترجیحی بنیادوں پر کی جائے سنگین مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کر کے چالان عدالتوں کو (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

بھجوائے جائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ماہانہ کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ریجن بھر سے پولیس افسران سی پی او ملتان حسن رضا خان، ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ محمد معصوم،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں سید کرار حسین،ایس ایس پی آپریشنز آصف اعوان،ایس ایس پی سپیشل برانچ ظفر بزدار،ایس ایس پی انویسٹیگیشن رب نواز تلہ،چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب،ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال محمد عطاء،ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی مطیع اللہ خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرحیم،پرائیویٹ سیکریٹری عبد القادر،اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی،ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید،سی ایس او ملتان شبانہ سیف،ڈی ایس پی لیگل راؤ افتخار،ریڈر آر پی او محمد نعیم و دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کہا کہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل کارکردگی میں بہتری کا ضامن ہے افسران پولیس اسٹیشنوں کے معائنہ کو با مقصد بنائیں اور اچھی شہرت کے حامل ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران تھانوں میں تعینات کریں سنگین جرائم کے واقعات میں ڈی پی اوز فوری ذاتی دلچسپی لیں اور تفتیشی افسران کو پابند کریں کہ وہ عدالتوں میں پوری تیاری کے ساتھ پیش ہوں میرٹ کے مقابلہ میں کسی کے اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لائیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے قتل سمیت سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش میں تاخیر نہ کی جائے اور کسی بھی پہلو کو نظر انداز نہ کریں جرائم کے فوری اندراج مقدمات کو  یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملتان ریجن میں ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی اور 3258 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیااجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔وسیم احمد خان نے کہا کہ میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کے درست اجراء  کے لیے اقدامات کئے جائیں جو میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹس بورڈ میں چیلنج ہوئے میڈیکل بورڈ کے فیصلوں پر عمل اور کارروائی کی رپورٹ لی جائے اور بوگس میڈیکل لیگل سرٹیفیکیٹس جاری کرنے والے ڈاکٹرزکو بلیک لسٹ کرایا جائے اجلاس میں محکمہ پولیس کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا محکمہ پولیس کے ملازمین کے رہائشی تعمیراتی منصوبوں ریجن بھر میں پولیس اسٹیشنوں کی عمارات کی تعمیراتی کام کوجلد مکمل کرانے کی ہدایت کی۔آر پی او وسیم احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبودپر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے 27پولیس ملازمین کی بچیوں کو جہیز فنڈ دیا گیا 12 پولیس شہدا کے اہل خانہ کو سکالرشپ  دیئے گئے 5 ملازمین کو تدفین کے اخراجات،5 کو علاج معالجہ کے لیے فنڈز دیئے گئے51 پولیس ملازمین کی دوران سروس وفات پر واجبات ادا کئے گئے۔

وسیم سیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -