تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب‘ 2 ملزم گرفتار 

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب‘ 2 ملزم گرفتار 

  

ملتان (وقا ئع نگار) سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر کینٹ ڈویثرن میں ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نے کاروائیاں جاری ہیں۔ شہر بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز میں آئس نشہ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم جنید کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم جنید ولد محمد جاوید کی تھانہ شاہ شمس کے علاقے (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزم کو مناسب منصوبہ بندی کر کے گرفتار کیا گیا اور ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 1060 گرام آئس برآمد کی گئی اور ملزم جنید سے دورانِ تفتیش انکشاف پر مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کر کے 02 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان اپنے نیٹ ورک کے ذریعے شہر کے کالجز اور یونیورسٹیز میں آئس سپلائی کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے طالب علموں میں اس نشے کا رجحان بڑھتا جا رہا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری سے یہ نیٹ ورک توڑنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس تھانہ شاہ شمس نے رواں سال کے دوران 21 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 21مقدمات میں 30470 گرام چرس اور 10 کلو گرام بھنگ برآمد کر لی۔جبکہ شراب کے 30 مقدمات میں 30 ملزمان گرفتار کر کے695 لیٹر دیسی شراب اور 288 بوتل ولائتی شراب برآمد کر لی۔ جن میں بد نامِ زمانہ اور متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش محمد اجمل،شوکت،ارشاد مائی، اسلام عرف کاکا،محمد جنید،اعجاز سلیم،شمشاد علی اور عمران شامل ہیں جس میں رواں ماہ کے دوران 11750گرام چرس اور5 کلو گرام بھنگ برآمد کی گئی۔اسی طرح رواں سال کے دوران پولیس تھانہ شاہ شمس نے 10گینگز جن میں فیاض گینگ،احمد گینگ، امتیاز گینگ، نعیم گینگ، عامر چاند گینگ، عرفان گینگ، ارشد کھوکھر گینگ، سجاد گینگ، اصغر گینگ اور حیدر گینگ شامل ہیں گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی برآمدگی کی۔جب کہ گذشتہ روز تھانہ جلیل آباد سے ملزمان طاہر حسین اور کاشف زمان کو گرفتار کرکے 190 کین بئیر برآمدکی گئی ایس پی کینٹ ڈویڑن معاذ ظفر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ممتازآباد سید اظہر رضا گیلانی کی سربراہی میں ایس ایچ او شاہ شمس سید علی حسن گیلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدگی کی۔ایس پی کینٹ نے کی گئی برآمدگی کو اصل مالکان کے حوالے کیاجس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ ڈویژن میں جرائم کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں ہیں انہوں نے ڈی ایس پی ممتاز آباد اور ایس ایچ او شاہ شمس کارروائی میں شامل پولیس افسران کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے میں میں اپنا کردار ادا کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور جرم سے متعلق اطلاع دے کر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -