پاکستان دنیائے سیاحت میں ایک  لاثانی خطہ‘ شاہد محمود کا پیغام

   پاکستان دنیائے سیاحت میں ایک  لاثانی خطہ‘ شاہد محمود کا پیغام

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ریجنل منیجر شاہد محمود نے عالمی یوم سیاحت کے (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

موقع پرکہاہے کہ پاکستان دنیائے سیاحت میں ایک لاثانی خطہ ہے یہاں بلندترین فلک بوس پہاڑ سرسبز وشاداب وادیاں 5000 سال قبل مسیح سے تعلق رکھنے والی اسوقت کی تہذیب ترین وادی سندھ کے آثار آج بھی مونجوڈداڑو اورہڑپہ میں موجود میں قدیم تاریخی قلعے ٹیکسلا سوات اورپتن منارہ میں بدھ مت تہذیب کے آثار اس کے علاوہ ہندومت اورسکھ ازم کے مذہبی مقامات پاکستان میں موجود ہیں یہاں کے نیشنل پارک خوبصورت جنگلات سینکڑوں خوبصورت پرندں کی آماجگاہ کے علاوہ جنگلی حیات کامسکن ہے سندھ میں مکسی اورچوکنڈی میں واقع طویل قدیم ترین قبرستان آرٹ کاشاہکار نمونہ ہیں چولستان وادی منزہ اورچترال میں کلچرلاثانی ہے پاکستان میں مغلیہ اورانگریز دورکی شاہکار خوبصورت تاریخی عمارات کے علاوہ جگہ جگہ قدیم تاریخی عمارات موجود ہیں انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے قلب میں واقع بہاولپورسیاحت کیلئے منفرد حیثیت کاحامل ہے یہاں کے عالیشان اورخوبصورت محلات دنیابھرمیں لاثانی ہیں یہاں کے تاریخی دروازے اورتاریخی عمارتوں کے علاوہ عظیم صحرائے چولستان جوکہ26000 مربع کلومیٹرپرپھیلاہواہے تاریخی قلعوں ٹوبوں کے گردگردگھومتی انسانی زندگی ملکی اورغیرملکی سیاحوں کیلئے بے حدکشش رکھتی ہے بہاولپورکی تاریخی اہمیت کے پیش نظر حکومت پنجاب نے22 اپریل سے بہاولپورڈبل ٹریکٹر بس سروس کے اجرا کافیصلہ کیاہے اس کے علاوہ ٹی ڈی سی  پی ریزرارٹ داڑوار تکمیل کے آخری مراحل میں ہے چولستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹی ڈی سی پی نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے میگاایوٹ کاآغاز کیااس ایونٹ کی چار روزہ رنگارنگ تقریبات دیکھنے کیلئے قلعہ ڈارواوڑ اورقلعہ جام گڑھ میں ہرسال سات لاکھ سے زائد ملکی اورغیرملکی سیاح آتے ہیں اس کے علاوہ لال سوہانر نیشنل پارک برصغیر کاقدیم ترین شہراوچشریف جوآج سے4500 سال قبل آباد ہواتھاآج بھی14 ویں 15 ویں صدی کے خوبصورت شاندارفن تعمیرکی بدولت ملکی اورغیرملکی سیاحوں کیلئے بے حدکشش رکھتاہے اس کے علاوہ ہیڈپنجنداورصادق آباد میں واقع مسجد بھونگ جو50 سال میں پایہ تکمیل کوپہنچی فن تعمیر کاعظیم شاہکار ہے۔

پیغام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -