کل ورلڈ ریبیز ڈے‘ تقریبات کی تیاریاں 

   کل ورلڈ ریبیز ڈے‘ تقریبات کی تیاریاں 

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ورلڈ ریبیز ڈے(پاگل کتے کے کاٹے کی بیماری)کا عالمی دن کل 28 ستمبر(پیر)کو منایا جائے(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

 گا۔اس مرض کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔ریبیز ہونے پر تشنج،منہ سے جھاگ نکلنا،چال کا بگڑنا،بیچینی کی کیفیت میں لڑکھڑانا یا غنودگی میں ادھر ادھر پڑے رہنا شامل ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ 40 سے 50 افراد کتے کاٹے کی وجہ سے لائے جاتے ہیں۔جبکہ ہر گلی،محلے میں آوارہ کتوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھ رہی ہے اور ملتان شہر میں ہزاروں آوارہ کتوں کو سرکاری سطح پر مارنے کا مناسب بندوبست نہیں ہے۔سرکاری ہسپتالوں،مراکز صحت پر کتے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی کی شکایات بھی عام ہیں۔اور لوگوں کو مہنگے داموں مارکیٹ سے ویکسین خریدنا پڑتی ہے۔

تقریبات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -