3کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر 95فیصد ہد ف حاصل کر لیا 

  3کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر 95فیصد ہد ف حاصل کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)  قومی انسداد پولیو مہم نے 5 دن میں مقررہ ہدف کا 95 فیصد حاصل کر لیا 5 دن میں 3 کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی تفصیلات کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم نے مقررہ ہدف(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
 کا95 فیصد حاصل کر لیا ذرائع وزارت صحت نے کہا  ہے کہ 3روزہ قومی پولیو مہم اور 2کیچ اپ ڈیز کامیابی سے مکمل کرلیا گیا  5 دن میں 3کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسدادپولیو مہم میں 4کروڑ 16 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھاگیا پولیوکے حوالے سے حساس علاقوں کراچی، پشاور، خیبر، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ میں مہم 26، 27 ستمبرتک جاری رہے گی وزارت صحت کے مطابق پنجاب کے5 اضلاع لاہور،راولپنڈی،ننکانہ صاحب،ساہیوال،رحیم یارخان میں انسدادپولیومہم آج جاری رہیگی کامیاب ترین انسداد پولیو مہم گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی، گلگت بلتستان میں مہم نے مقررہ سے زائد105 فیصدہدف حاصل کیا گلگت بلتستان میں 2لاکھ 51ہزار956 بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیرمیں قومی انسداد پولیو مہم نے مقررہ ہدف کا99 فیصد حاصل کیا مہم کے دوران 6لاکھ63ہزار960بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی جبکہ پنجاب میں قومی پولیو مہم مقررہ ہدف کا 96 فیصد حاصل کر سکی  پنجاب میں ایک کروڑ 94 لاکھ 98 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کی وزارت صحت نے بتایا اسلام آباد میں قومی پولیو مہم مقررہ ہدف کا89 فیصد حاصل کر سکی جہاں 3لاکھ23ہزار628بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی سندھ میں قومی پولیو مہم کے مقررہ ہدف کا 92 فیصد حاصل کیا گیا اور 86 لاکھ 45 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جا چکی ہے ذرائع کے مطابق کے پی میں قومی انسدادپولیو مہم کے ہدف کا99 فیصد حاصل کیا گیا صوبے میں 64 لاکھ 80 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کی گئی اسی طرح بلوچستان میں قومی انسداد پولیو مہم کے ہدف کا 89 فیصد حاصل ہوا  بلوچستان میں 22لاکھ29ہزار974بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔
پولیو مہم ہدف