کچہ پھر میدان جنگ‘ پولیس پیش قدمی روکنے کیلئے شدید فائرنگ
را جن پور (نا مہ نگار)ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ مستوئی کی سربراہی میں کچے میں دریائے سندھ کے سیلاب کے باعث چھوڑی گئی پولیس چوکیوں پر پولیس تعینات کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کی پیش قدمی جاری ہے جرائم پیشہ افراد دولانی گینگ لُنڈ گینگ کی طرف سے پولیس کی پیش قدمی روکنے اور پولیس (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)
چوکیوں کی آباد کاری روکنے کے لیے مزاحمت شروع ہوگئی ہے پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان کئی گھنٹوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے بہار ماچھی چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے اس پر پولیس چوکی قائم کردی ہے تاہم مذید چوکیوں پر دولانی گینگ لُنڈ گینگ اور دیگر افراد سے قبضہ چھڑوانے کے لیے پولیس کی پیش قدمی جاری ہے آخری خبر آنے تک دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
فائرنگ