رحیم یار خان: چوری کی 9 وارداتوں میں شہریوں کو بھاری نقصان 

رحیم یار خان: چوری کی 9 وارداتوں میں شہریوں کو بھاری نقصان 

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 9 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موبائل فون‘ موٹر سائیکل‘ ایل سی ڈی‘ گھریلو سامان اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چوک پٹھانستان کے رہائشی شاہ علی کے ساتھ پیش آئی جہاں (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

نامعلوم ملزمان نے 12 ہزار 740 روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ دوسری واردات کلر والی کے رہائشی فیض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم میرن وغیرہ نے 46 ہزار 500 روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ تیسری واردات سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات نواں کوٹ کے رہائشی ذوہیب کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان ریاض چانڈیہ وغیرہ نے 44 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات عید گاہ کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی احمد سرفراز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 48 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات عدالت ایریا کے رہائشی محمد امین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان عمران وغیرہ نے 1 لاکھ 3 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات راؤ ٹاؤن کے رہائشی محمد اظہر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل ایل سی ڈی اور گھریلو سامان چرا لیا جبکہ نویں واردات ماڑی اللہ بچایا کے رہائشی محمد رمضان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان شاہنواز وغیرہ نے 10 ہزار روپے مالیت کی بکری چرا لی اور فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -