رحیم یار خان: پولیس پارٹی پر 12 افراد کا حملہ‘ وردیاں پھاڑ کر فرار 

رحیم یار خان: پولیس پارٹی پر 12 افراد کا حملہ‘ وردیاں پھاڑ کر فرار 

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) گشت پر موجود پولیس پارٹی پر 12ملزمان نے حملہ کردیا‘تفصیل کے مطابق تھانہ تبسم شہید میں تعینات سب انسپکٹر محمد ارسل جو کہ پولیس نفری کے ہمراہ حسب معمول گشت پر موجود تھا کہ چک150اے کے علاقہ میں پہنچنے پر 12ملزمان عابد علی وغیرہ (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

نے پولیس پارٹی پر دھاواہ بول دیا اور پولیس اہلکاروں زدوکوب کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ ڈالی‘واویلہ ہونے پر اہل علاقہ نے منت سماجت کرکے ملزمان سے پولیس اہلکاروں کی جان چھڑائی‘ملزمان فرار ہونے کے دوران پولیس ملازمین کا قیمتی موبائل فون اور 5ہزار کی نقدی بھی لے گئے‘ متاثرہ پولیس ملازمین مایوس ہوکر تھانہ واپس لوٹ آئے‘ سب انسپکٹر محمد ارسل کی مدعیت میں کار سرکاری میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -