خانپور کی ضلعی حیثیت بحال کرانا ہمارا  بنیادی حق‘ خواجہ بشیر احمد‘ عاطف بشیر

   خانپور کی ضلعی حیثیت بحال کرانا ہمارا  بنیادی حق‘ خواجہ بشیر احمد‘ عاطف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر خواجہ بشیر احمد،پنجاب چیمبر آف کامرس کے ممبر(بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)
 خواجہ عاطف بشیر نے کہا ہے کہ خان پور کی ضلعی حیثیت کی بحالی ہمارا بنیادی حق ہے ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظاہر پیر،احمد پور شرقیہ،لیاقت پور ودیگر شہروں سے مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے خان پور میں ترقیاتی کام بند ہیں پورے شہر کی روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں۔شہر کا کوئی پر سان حال نہیں ہے۔ہم خان پور کی ضلعی حیثیت بحال کراکر اسے خوشحال شہر بنانا چاہتے ہیں۔عرصہ دراز سے خان پور محرومیوں کا شکار ہے،ان محرومیوں کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا۔ خان پور معروف بزنس مین سیاسی و سماجی شخصیت خواجہ بشیر احمد کو (چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر پر انکی رہائش گاہ پر ظاہر پیر سے تاجر برادری کے سینئر رہنماوں ہیشم بابر،میاں شہباز شریف، رحمان اسلم،عبدالرحمن،شہزاد شریف،چوھدری شکیل،طارق اسحاق،سرفراز مغل،زوہیب حسن،سیف اللہ خالد،غلام محمد،عبدالمالک،منظور احمد،محمد افضال،چوھدری عرفان،محمد خالد،چوھدری احسن بابر اور صدر آٹو یونین شہباز شریف نے مبارک باد دی اس موقع پر معروف بزنس مین خواجہ عاطف بشیر، خواجہ نزیر احمد و دیگر بھی تاجر بھی موجود تھے۔
حق