ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان کی موٹر  کار‘ موٹر سائیکل ڈیلرز سے اہم میٹنگ

   ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان کی موٹر  کار‘ موٹر سائیکل ڈیلرز سے اہم میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک 25 فیصد(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)
 رعایت کے ساتھ ٹوکن ٹیکس کی مکمل ادائیگی کرکے پنجاب حکومت کے رعایتی پیکج سے استفادہ کریں اور پروفیشنل ٹیکس کی فوری ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں موٹر کار و موٹر سائیکل ڈیلرز کے نمائندگان چوہدری طارق کریم، جرار زیدی، عبدالقادر خان، شیخ عبدالباری، زاہد قریشی، ملک عرفان عاشق اور میاں قاسم سے میٹنگ کے دوران کیا جبکہ محکمہ کی طرف سے ای ٹی او ایم آر میاں فاروق احمد، شیخ عارف، درویش محمد اور ترجمان محکمہ عارف نیازی بھی موجود تھے ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ موٹر کار ڈیلرز اور دیگر مالکان بائیو میٹرک نظام کے اجراء  سے قبل گاڑیوں کی تبدیلی ملکیت کے سلسلے میں جلد از جلد گاڑیوں کی اپنے نام منتقلی کروالیں تاکہ بائیومیٹرک کی پیچیدگیوں کس سامنا کرنا پڑے گا جس میں فریقین کی مجاز آفیسر کے روبرو حاضری اور تھمب ویریفکیشن لازمی ہوگی تاہم کسی بھی متنازعہ صورتحال میں مجاز افسر فریقین کی سماعت کے بعد فیصلے کا مجاز ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسل نمبرز کے اجراء کے باعث اضلاع کی شناخت ختم کرکے صوبائی شناخت متعارف کروائی گئی اسی طرح پرکشش نمبرز کے حصول کے لیئے سائلین اپنے موبائل سے ای آکشن میں حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسل نمبرز کے اجراء سے موٹر برانچ نیو رجسٹریشن کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اس موقع پر موٹر کار ڈیلرز نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 30 ستمبر تک سالانہ ٹوکن ٹیکس کی یکمشت ادائیگی کرکے حکومتی رعایتی پیکج سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
میٹنگ