وفاق کا کراچی کے معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک اور کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

وفاق کا کراچی کے معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک اور کمیٹی کے قیام کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی) شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائیگی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک اور(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)
 کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے کمیٹی میں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے کمیٹی کراچی ترقیاتی پیکج میں وفاقی منصوبوں پر تجاویز دے گی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں کے لیے پیشرفت کا فیصلہ کیا ہے پیکج کے تحت وفاقی منصوبوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائیگی اور ٹرانسفارمیشن پیکج کے وفاقی منصوبوں کی فنڈنگ، وسائل کی دستیابی اور دیگر تفصیلات آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی تعاون و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس بھی 28 ستمبر کو متوقع ہے جس میں اعلی سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔
کمیٹی قیام فیصلہ