ریلوے میں سٹاف بحران: ریٹائرڈ سٹیشن ماسٹرز بھرتی کرنیکا فیصلہ‘ اجازت طلب 

  ریلوے میں سٹاف بحران: ریٹائرڈ سٹیشن ماسٹرز بھرتی کرنیکا فیصلہ‘ اجازت طلب 

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویژن میں آپریشنل شعبہ کی سب سے اہم کیٹگری اسٹیشن ماسٹرسٹاف کی شدید کمی سے آپریشنل سسٹم کی سیفٹی پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ہے‘ ڈویژنل انتظامیہ نے کمی کوپوراکرنے کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرسے  ریٹائرڈ اسٹیشن ماسٹرزکوبھرتی کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے.بتایاجاتاہے کہ اس وقت ملتان ڈویڑن میں سکیل10کے متبادل اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر(آر.اے.ایس.ایم)کی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

36ہے تاہم یہ تمام آسامیاں اس وقت خالی پڑی ہیں.سکیل10کیاسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرگریڈ I کی منظورشدہ آسامیوں کی تعداد150ہیجبکہ اس وقت پورے ملتان ڈویڑن میں 113کاسٹاف موجودہے37آسامیاں خالی پڑی ہیں.سکیل13اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرگریڈIIکی خالی آسامیوں کی تعداد 140ہے جبکہ اس پربھی137کاسٹاف کام کررہاہے.ڈویڑن کو3آسامیوں کی کمی کا سامناہے.سکیل13متبادل اسٹیشن ماسٹ(آر.ایس.ایم)کی39منظورشدہ آسامیوں میں سے32پرسٹاف موجودہے7خالی پڑی ہیں.سکیل13اسٹیشن ماسٹرگریڈIکی منظورشدہ آسامیوں کی تعداد82ہیجبکہ75کاسٹاف کام کررہاہے7آسامیاں خالی ہیں.سکیل15اسٹیشن ماسٹرگریڈIIکی48منظورشدہ آسامیاں ہیں 31پرسٹاف تعینات ہے جبکہ17خالی پڑی ہیں.سکیل16کیاسٹیشن ماسٹرگریڈIIIکی منظورشدہ آسامیاں 3ہیں 2پرسٹاف موجود ہے1آسامی خالی پڑی ہے.بتایاجاتاہے کہ اسٹیشن ماسٹرگروپ کی مجموعی آسامیاں 498ہیں جبکہ390 پرسٹاف موجودہے110آسامیاں خالی ہیں.اتنی بڑی تعداد میں آسامیاں خالی ہونے سے محفوظ ٹرین آپریشن پر سوالیہ نشان پیدا ہوگیاہے.ذرائع کے سٹاف کی کمی کے باعث ڈویڑنل انتظامیہ نے اسٹیشن سٹاف کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ اورچھٹیوں پربھی پابندی عائد کررکھی ہے.جس کی وجہ سے موجودہ اسٹیشن ماسٹرکیٹگری کاسٹاف بھی ذہنی خلفشار کاشکارہورہاہے.ڈویڑنل ریلوے انتظامیہ نے موجود صورت پرقابوپانے کے لئے چیف پرسانل آفیسرریلوے ہیڈکوارٹرلاہورکوتیسری دفعہ مراسلہ لکھا ہے کہ سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لئے63 سال تک کی عمرکے ریٹائرڈ اسٹیشن ماسٹرسٹاف کو کنٹریکٹ پربھرتی کی اجازت دی جائے تاہم تاحال ہیڈکوارٹر کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیاجاسکا۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -