خانپور: پرویزی کلہوڑ گینگ گرفتار‘ لاکھوں روپے‘ اسلحہ برآمد 

        خانپور: پرویزی کلہوڑ گینگ گرفتار‘ لاکھوں روپے‘ اسلحہ برآمد 

  

خان پور(تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے پرویزی کلہوڑ گینگ کے 4 ارکان گرفتار کرکے 13 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کا مال مسروقہ بر آمد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے خطر ناک پرویزی گینگ کے 4 ارکان گرفتار کر لیے اور ان سے 13 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا گیا جس میں ایک(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

 گاڑی 4 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا ڈی ایس پی سرکل خان پور چوہدری فرخ جاوید اور ایس ایچ او صدر سیف اللہ خان کورائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پرویز، ریاض، وارث، مشرف، دودہ، چانڈیہ، مرغوب دشتی نے  گڑھی اختیار خان رکن پور کے بارڈر پر ایک ہی رات میں موٹر سائیکل ڈکیتی کیش چھینا ان کی گرفتاری کے بعد ان سے 4 عدد موٹر سائیکل اسلحہ جس میں ایک رائفل 7mm, ایک رپیٹر،ایک پسٹل ایک پستول اور جس گاڑی پر یہ واردات کرتے تھے وہ گاڑی بھی برآمد کی گئی ریکوور شدہ سامان وارثان کے حوالے کر دیا گیا جس پر وارثان نے ڈی ایس خان پور چوہدری فرخ جاوید اور ایس ایچ او سیف اللہ خان کورائی کا شکریہ ادا کیا۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -