حادثہ‘ ایک شخص جاں بحق‘ دو لاشیں برآمد‘ لوگوں میں خوف
رحیم یار خان + صادق آباد + کوٹ سبزل + میا ں چنوں + مظفر گڑھ + وہاڑی + خانیوال (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ‘ بیورو نیوز) 20سالہ نوجوان کی آم کے درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمدہوئی‘گزشتہ روز تھانہ کوٹ سبزل کی چوکی 206کی حدود چک215پی کے رہائشی 20سالہ نوجوان محمد راشد والد گل حسن کی لاش آم کے درخت سے لٹکی ہوئی دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کردی(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
‘پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔پوسٹ مارٹم کے بعد 174کی کاروائی کرکے محمد راشد کی لاش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی‘ پوسٹ مارٹم کے دوران لئے گئے سیمپل فرانزک کیلئے لیبارٹری روانہ کردئیے گئے۔رابطہ کرنے پر انچارج چوکی محمد غفار نے بتایا کہ محمد راشد کے ورثا ء کی نہ تو کسی سے مخالفت ہے اور نہ ہی گھر میں کوئی پریشانی بتائی جا رہی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ کی آمد پر پولیس کی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جبکہ دس روز سے لاپتہ شخص کی کھیتوں سے لاش مل گئی‘ میاں چنوں تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں 41 الف پندرہ ایل میں کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی، تھانہ صدر پولیس کے مطابق 26 سالہ نوجوان محمد وسیم نشے کا عادی تھا جو گزشتہ دس روز سے لاپتہ تھا ورثاء نے لاش کی شناخت کی ہے، تاحال موت کی وجہ معلوم نہیں ہوئی جبکہ لاش کی شناخت کپڑوں سے کی گئی ہے۔ کے ایل پی روڈ پر حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،تین زخمی ہوگئے‘ مظفرگڑھ تا علی پور کے درمیان شہرسلطان کے نزدیک ٹرالر اور کار کے درمیان تصادم،حادثہ کے نتیجے میں دو خواتین اور دو مرد زخمی ہوگئے۔ جبکہ استاد گوشی کار والا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کار سواروں کا تعلق شہرسلطان سے ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روزکچی پکی روڈپرساتواں میل سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے بس الٹ گئی مسافربس لڈن سے سیالکوٹ جارہی تھی بس الٹنے سے چارمسافرزخمی ہوئے جن میں سے دوشدیدزخمی ہوئے عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سواراچانک بس کے سامنے آجانے پرڈرائیورنے بچانے کی کوشش کی موٹرسائیکل سوارتومحفوظ رہالیکن بس الٹ گئی حادثہ کے دوشدیدزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاحادثہ میں دومعمولی زخمیوں کوموقع پرطبی امدادفراہم کردی گئی بس حادثہ کے شدیدزخمیوں چک نمبر203چھوٹاماناکے رہائشی54سالہ محمد اسلم ولدنیازاورچک363 ای بی گگو منڈی کے رہائشی55 سالہ عبدالستارولدعبدالکریم کوہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ کچی پکی کی رہائشی50سالہ عذرابی بی زوجہ نذرمحمداورلڈن کی رہائشی شمیم زوجہ اسماعیل کو موقع پرطبی امدادفراہم کی گئی۔ دریں اثناء گزشتہ روز ماہنی سیال بائی پاس کے قریب تیز رفتار ی کے باعث کار اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد طارق، محمدگلزار اور محمدبلال سکنہ چیچہ وطنی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثات