ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی وارداتوں میں تیزی آگئی‘ پولیس غائب 

   ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی وارداتوں میں تیزی آگئی‘ پولیس غائب 

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے الماہدہ کے قریب ہوٹل محمد یسین سے دو مسلح ڈاکو نے(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 روک کر نقدی و موبائل مالیت 56ہزار چھین لے‘ تھانہ گلگشت کے علاقے سیداں والی بائی پاس محمد افضل سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موٹرسائیکل سمیت موبائل مالیت1لاکھ 7ہزار لے گئے تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے لیاقت علی سے دوافراد نے روک کر گن پوائنٹ پر 17موبائل و ڈیوائس چھین کر لیگئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے الفلاح مارکیٹ محمد مدنی کی موٹرسائیکل، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ثمن آباد محمد عثمان کی جیب سے موبائل مالیت18ہزار، تھانہ جلیل آباد کے علاقے گجر کھڈہ غلام رضا کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر آباد کے علاقے بستی فریدہ آباد محمد یوسف کے رقبہ سے ٹرانسفارمر مالیت1لاکھ، تھانہ قطب پور کے علاقے بلال کالونی آصف حسن کے بھانہ سے سات جانور، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بائی پاس خادم، تھانہ گلگشت کے علاقے بستی نو محمد زبیر، ناکہ چوک محمد اسلم کی موٹرسائیکلیں، چونگی نمبر چھے ہوسٹل نور حسن ودیگر افراد کے17موبائل، اللہ شافی چوک وجاہت حسین کی دوکان سے ایل ای ڈی ودیگر سامان مالیت1لاکھ37ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میراں مائی کیگھر سے ملزم عمر وغیرہ نقدی و طلائی زیورات مالیت8لاکھ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے جمعہ والا حمزہ اعجاز، کھیڑا چوک محمد سہیل کی موٹرسائیکلیں، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد ارشد کیبھانہ سے نقدی و دو بکریاں مالیت1لاکھ55ہزار، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے مال گودام فیصل عزیز کی موٹرسائیکل، مہر رب نوا کیگھر سے لال مرچ مالیت5لاکھ55ہزار، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے ارباب ندیم کیگھر سے نقدی و سونا مالیت55ہزار جبکہ رسول بخش کے رقبہ سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -