بچے کا قاتل گرفتار‘ ملزم کا واردات کا اعتراف 

  بچے کا قاتل گرفتار‘ ملزم کا واردات کا اعتراف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میاں چنوں (نمائندہ پاکستان)3ماہ پہلے قتل ہونے والے 6سالہ عثمان کا قاتل پکڑا گیا،ملزم نے بچے سے 200 روپے (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
چھینے تھے، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ تلمبہ میں 7 جون کو قتل ہونیوالے 6 سالہ عثمان کے قاتل فہیم عرف فیما نے اعتراف جرم کر لیا، ایس ایچ او تھانہ تلمبہ ظفر امتیاز نے بتایا کہ ملزم فہیم عرف فہیما نے محمد عثمان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نشے کا عادی ہے اس نے بچے سے 2 سو روپے چھین لئے تھے اور بچے کے شور کرنے پر اْسے قتل کرکے لاش کو نزدیکی قبرستان میں پھینک دیا تھا، دوسری طرف اہلیان تلمبہ کا کہنا ہے اگر گرفتار ملزم جو کے نشے کا عادی بتایا جارہا ہے وہی قاتل ہے تو اْسے قانون کے تحت سزا دی جائے ورنہ کسی بے قصور پر قتل ڈال کر کاروائی پوری نہ کی جائے۔
اعتراف