بہاولپور میں جنوبی پنجاب کی سب سے  بڑی سپر مارکیٹ کا افتتاح‘ عوام کو سہولتیں  فراہم کرنا اولین ترجیح‘ زونل منیجر یوٹیلیٹی  سٹورز ملتان شہزاد خان کا تقریب سے خطاب

 بہاولپور میں جنوبی پنجاب کی سب سے  بڑی سپر مارکیٹ کا افتتاح‘ عوام کو ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) بہاول پورمیں جنوبی پنجاب کی دوسری سب سے بڑی سپر مارکیٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے‘ زونل مینجر یوٹیلیٹی سٹور ملتان شہزادخان نے ربن کاٹ کاسپرسٹورکاافتتاح کیا اس موقع پر یوٹیلٹی سٹوربہاول پورکے ریجنل مینجر نایاب عباس‘ وئیرہاوس (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

انچارج ملک شہزاداحمداعوان بھی موجودتھے‘ زونل مینجر یوٹیلٹی سٹورملتان شہزادخان نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورکایہ ویژن ہے کہ عوام کوسستے داموں اورمعیاری اشیاء کی فراہمی کویقینی بنایاجائے اوربہاول پورریلوے روڈ پرقائم کی جانے والی یہ سپرمارکیٹ اسی کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہاکہ ملتان کے بعد جنوبی پنجاب میں قائم ہونے والی یہ دوسری سپرمارکیٹ ہے جہاں اشیاء خردونوش سمیت ضروریات زندگی سے تعلق رکھنے والی تمام اشیاء ایک ہی چھت تلے میسر ہونگی انہوں نے ریجنل آفس بہاول پورکی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا اورانکی کاوشوں کوسراہا ہے۔

شہزاد خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -