وزیراعظم عمران خان کا یونائیٹڈ کونسل  اجلاس میں خطاب تاریخی‘ مثالی‘ اورنگزیب  خان‘ رائے ظہور احمد‘ اعجاز سلطان بندیشہ  نور خان بھابھہ‘ ریاض قہم اور دیگر کا ردعمل

 وزیراعظم عمران خان کا یونائیٹڈ کونسل  اجلاس میں خطاب تاریخی‘ مثالی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی (بیورورپوٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی،ارکان صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل،اعجاز سلطان بندیشہ،(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)
جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ اور وزیراعظم شکایات سیل کے ضلعی چیئرمین ریاض قہم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے یونائیٹڈ کونسل کے اجلاس کے خطاب کو ایک مثالی،شاندار،دلیر،محب وطن پاکستانی کا خطاب قرار دیا ایسے لگ رہا تھا جیسے عمران خان نہیں بلکہ 22 کروڑ پاکستانی اور تیسری دنیا کا نمائندہ بول رہا تھا انہوں نے ثابت کیا کہ انہیں تمام اسلامی ممالک میں اگر پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا تھا تو وہ فیصلہ غلط نہیں تھا انہوں نے اپنے خطاب میں پوری دنیا میں ہونے والی ناانصافیوں اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی زیادتیوں کا خاص طور پر ذکر کیا اس خطاب نے اپوزیشن کے اس پراپیگنڈے کا بھی منہ بند کردیا جس میں وہ الزام لگا رہے تھے کہ عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کررہے ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں بڑے ممالک پر بھی سخت تنقید کی جو تیسری دنیا کے کرپٹ حاکموں اور دوسرے لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کے محافظ بنے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی تمام دولت ان ممالک کو واپس کی جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان ممالک کے درمیان ایک خلیج پیدا ہوجائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا کی وجہ سے لی گئی قرض کی واپسی کی مدت بڑھائی جائے یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پسند کیا ہے۔
ردعمل