خان گڑھ: بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ  کی 17 ویں برسی میں سیاسی‘ سماجی شخصیات  کی شرکت‘ مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین

       خان گڑھ: بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ  کی 17 ویں برسی میں سیاسی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ+ خان گڑھ (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کی 17 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، مرکزی تقریب (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)
ہفتہ کی شام خان گڑھ میں منعقد ہوئی،جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سینئر سیاستدان نواب زادہ منصور احمد خان نے کہا کہ نصر اللہ خان نے زندگی بھر عوام کی بات کی، ان کے جمہوری حقوق کی بحالی کی بات کی، جبکہ بحالی جمہوریت کے لئے گرنقدر خدمات سر انجام دیں کہ ایک زمانہ ان کا معترف ہے،وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، اپوزیشن کیا ہوتی ہے یہ انہوں نے باور اور اس کا عوام کو ادراک کرایا،دعائیہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان، رکن صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر، نوابزادہ محمد احمد خان، چیئرمین پنجاب وکلاء  محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، نوابزادہ محمد بلال خان، نوابزادہ عمران خان، نواب زادہ عدنان خان، سابق تحصیل ناظم نوابزادہ اسرار احمد خان، جام امجد علی پونٹہ، معین اللہ خان شیروانی،رائے شبیر احمد ڈاھا، وزیر علی چانڈیہ، ملک نعیم احمد لنگڑیال، نوابزادہ سیف اللہ خان، ملک نزیر سندیلہ، سیف اللہ خان  لوہانی، ملک رضوان الرحمن،مہر راشد نصیر سیال، ہیڈماسٹر رانا فرزند علی، رانا واجد علی ایڈووکیٹ، رانا سہیل فرزند، کریم بخش فوجی،راشد اللہ خان لوہانی، یعقوب خان لودھی، ڈاکٹر مجید شاہ جمالی، مہر غلام نبی جانگلہ،شیخ محمد فرحان، نواب وقاص ہمایوں خان، سمیت کارکنوں اور ہر مکتب فکر کے نمائندہ افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، دعا معروف عالم دین مولانا محمد دلاور نے کرائی، 
برسی