کرپشن‘ ملزموں سے سازباز‘ 11 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ 

کرپشن‘ ملزموں سے سازباز‘ 11 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن، ملزمان کی پشت پناہی پر سب انسپکٹر، اے ایس آئی، حوالدار سمیت 11 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست، دیگر کو مختلف سزائیں دیدی گئیں‘ تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال نے (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
مظفرگڑھ تعینات ہونے کے بعد پہلے اردل روم کا انعقاد کیا جہاں ڈی پی او نے ملازمین کو دیئے گئے شوکاز، چارج شیٹس اور ان سے الزامات کے جوابات خود سماعت کیئے، غیر تسلی بخش جوابات اور الزامات ثابت ہونے پر سزائیں دیں، دو سب انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز، ایک حوالدار اور 5 کنسٹیبلز  کو سنگین الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا، 1 انسپکٹر، 9 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز اور 8 کنسٹیبلز کی سروس ضبطگی کی سزائیں ملیں، جبکہ ناقص تفتیش، غفلت و لاپروائی کے مرتکب 31 پولیس افسران و ملازمین کو سینشور، ریڈکشن ان پے اور وارننگز کی سزائیں دیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر گز اجازت نہیں دینگے کہ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کریں، شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور اس میں رکاوٹ یا تاخیر کا باعث بننے والے پولیس اہلکاران کو سخت محکمانہ سزائیں دی جائینگی۔
فارغ