مانع حمل ڈے‘ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر  آفس ملتان میں آگاہی سیمینار‘ فیملی  پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت

   مانع حمل ڈے‘ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر  آفس ملتان میں آگاہی سیمینار‘ ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  26 ستمبر عالمی یوم مانع حمل (World Contraception Day) کے طور پر منایا جاتا ہے -(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

 اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام تحصیل کمپلیکس ملتان میں ہر سال کی طرح مانع حمل ڈے منایا گیا - موقع کی مناسبت سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کے ساتھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن موجود تھے- علاوہ ازیں تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ز شیخ حماد دلاور۔ حارث عمران۔ میدیکل آفیسر فیملی ھیلتھ کلینک سول ہسپتال ملتان ڈاکٹر فرخندہ اسلم۔ ڈاکٹر عائشہ منیر۔ اور فیلڈ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ڈاکٹر فرخندہ اسلم نے شرکاء کو مانع حمل ادویات کے فوائد اور طریقوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا مظہر اقبال ڈسٹرکٹ آفیسر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں فیملی پلاننگ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور ان کو مانع حمل طریقوں کے بارے میں بتانا ہے انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ابادی کا اہم کردار رہا ہے کیونکہ ابادی کو دیکھ کر ہی بجٹ بنایا جاتا ہے اور صحت کی سہولیات دی جاتی ھیں مزید انھوں نے کہا کہ ھمارے فیلڈ سٹاف بہت اچھے طریقے اور ایمانداری سے اپنا کام کر رہے ہیں جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شرکاء  میں ماسک اور جوس تقسیم کیے گئے۔

مانع حمل ڈے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -