معاشی ترقی‘ قومی خوشحالی کیلئے قانون پر عمل  کرنا بہت ضروری‘ سینئر سول جج مدثر سندھو

 معاشی ترقی‘ قومی خوشحالی کیلئے قانون پر عمل  کرنا بہت ضروری‘ سینئر سول جج ...

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سینئر سول جج مدثر حسین سندھو نے کہا ہے کہ منظم او رمثالی معاشرہ قانون کی حکمرانی اور عدل (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

و انصاف سے ہی وجود میں آسکتا ہے، معاشی ترقی اور قومی خوشحالی کیلئے قانون پر عمل کرنا بہت ضروری ہے یہ بات انہوں نے انصاف تک رسائی کے پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والے افراد میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ انصاف کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہیں، تاہم ریاست کے دیگر اداروں پولیس، پراسیکیوشن اور بالخصوص عام شہریوں کو بھی اپنی حقوق و فرائض سے مکمل آگاہی ہونے چاہیے، انہوں نے کہا کہ سب شراکت دار مل کر باہمی تعاون اور کوشش سے مظلوم طبقہ کی داد رسی کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں سابق بیورو کریٹ و دانشور ایڈووکیٹ ملک خیر محمد بدھ نے بتایا کہ 2روزہ تربیتی سیشن میں ضلع کی 8یونین کونسلوں سے 40تعلیم یافتہ افراد کو مختلف قوانین کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ایس پی او کے علاقائی سربراہ شاہ نواز خان نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ دو روزہ تربیتی سیشن میں ڈی ایس پی لیگل، منیجر خواتین سنٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بھی لیکچر دئیے۔ بعد ازاں سینئر سول جج مدثر حسین سندھو اور محمد عرفان نے تربیت حاصل کرنے والے افراد میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

مدثر سندھو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -