ٹاؤن شپ میں نادرا وین،شہریوں کے شناختی کارڈ بنائے گئے

ٹاؤن شپ میں نادرا وین،شہریوں کے شناختی کارڈ بنائے گئے

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستا ن مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اجمل ہا شمی نے گز شتہ روز اپنے حلقہ ٹاؤن شپ میں نا درا  وین کا اہتما م کیا۔ اس موقع پر مرزا ریحا ن بیگ، اقبا ل کو نسل و دیگر شریک تھے۔ اہل علاقہ نے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ایکسپائری،نئے،ب فارم بھی بنوائے۔اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے اجمل ہاشمی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

 اجمل ہاشمی نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کے پیش نظر ایسے اقدامات بر وقت ہونے چاہئیں۔

 تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے شناختی عمل کو مکمل کر کے با عزت پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لوگوں نے اس نادرا وین کے علاقہ میں آنے سے فائدہ اٹھایا اور جب بھی مناسب موقع ملے گا میں ایسے ہی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ان کے لئے حاضر ہو ں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -