پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے438 مقامات پر چھاپے،40 سٹور مالکان کو جرمانے

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے438 مقامات پر چھاپے،40 سٹور مالکان کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی خصوصی ہدایت پرپرائس کنٹرول کمیٹیوں کے چھاپے، 438 مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے اور 40 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ 57 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ جبکہ شہر بھر میں ڈی سی کاؤنٹر کاجائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کے اپنے اپنے علاقوں میں مختلف جنرل سٹوروں اور ڈیپارٹمنل سٹوروں اور دوکانوں پر سرکاری قیمتوں کا جائزہ لیا۔ جس میں آٹا مہنگا فروخت کرنے پر الفتح سٹور جوہر ٹاؤن کے منیجرکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر نے حسین چوک پر واقع الفتح گراسری سٹور کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی کاؤنٹرپر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی نگرانی میں بھی تحصیل سٹی میں ٹیموں کی مختلف سٹورز کی چیکنگ کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے تحصیل کینٹ کے مختلف علاقوں میں بڑے سٹوروں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے تحصیل شالیمار کے علاقے میں میگا سٹوروں کو دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے الفتح سٹور جوہر ٹاؤن پر ڈی سی کاؤنٹر کا جائزہ لیا اور آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے پر منیجر گرفتارکروا کر مقدمہ بھی درج کروا دیا۔